بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

جیت کا جشن بھی جاپانیوں کو مدہوش نہ کرسکا، اسٹیڈیم کی صفائی کی

فیفا ورلڈکپ 2022 میں جاپان کو جرمنی کے خلاف تاریخی کامیابی ملنے کے بعد جشن بھی جاپانی مداحوں کو مدہوش نہ کرسکا، وہ اسٹیڈیم صاف کر کے اقدار کی اعلیٰ مثال بن گئے۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد جاپانی مداحوں نے وہی کیا جو انہوں نے اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر کیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر جاپانی مداحوں کی ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں ان مداحوں کو جیت کی خوشی میں سڑک پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کے بعد جاپانی شائقین اسٹیڈیم خالی ہونے کے بعد وہاں موجود کچرا چنتے رہے اور وہاں موجود کچھ مقامیوں کو بھی حیران کردیا۔ 

تاہم اب جرمنی کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد بھی جاپانی مداحوں نے میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم میں موجود کچرا اٹھایا۔ 

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں موجود ان جاپانیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پھر سے وائرل ہوگئیں۔ 

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے کر گروپ میں دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.