جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ماسکو میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی۔ کانفرنس میں افغان حکومت، طالبان کے نمائندے اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی شر کت کریں گے۔

کانفرنس کا انعقاد کرانے پر افغان مصالحتی سپریم کونسل کے سربراہ عبدﷲ عبدﷲ کی جانب سے پاکستان، چین، امریکا اور روس کا شکر یہ ادا کیا گیا ہے۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے تحت یکم مئی تک افغانستان سے تمام فوجیں نکالنا ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ کام ممکن ہے لیکن مشکل ہے۔ ایسا ہوسکتا ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے، انخلا کے وقت سے متعلق فیصلے پر کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.