پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت، وارنر کیلئے دروازے کھل گئے

آسٹریلیا کے جارحانہ مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے لیے دروازے کھل گئے۔

ڈیوڈ وارنر کپتانی کے حوالے سے پابندی کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کر دی ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد اب طویل المدتی پابندیوں کے خلاف اپیل کی جا سکے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ تین رکنی ریویو پینل درخواستوں کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں کپتان نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.