اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

سندھ حکومت نے 11ویں، 12ویں کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

سندھ بھر کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے گیارہویں اور بارہویں کے نتائج جاری نہ کرنے پر 3 بورڈز پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 2 ماہ کی تاخیر کے بعد انٹر پری انجینئرنگ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے محکمے کو سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی اور عمل درآمد نہ کرانے والے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نتائج کے اعلان کے لیے 15 ستمبر 2022ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، کوتاہی کی ذمے داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔

اسماعیل راہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.