جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

ملکہ برطانیہ ہمیشہ اپنی چھتری خود کیوں پکڑتی تھیں؟

ایک براڈکاسٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم ہمیشہ اپنی چھتری خود پکڑنا چاہتی تھیں۔

براڈکاسٹر گائلز برینڈریتھ نےاپنی ایک تحریر میں ملکہ برطانیہ کے بارے میں لکھا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کو اس وقت بہت بے چینی محسوس ہوتی تھی جب بھی کوئی دوسرا ان کے کام کرتا تھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’ایک دفعہ ملکہ بارش کے دوران صحن میں جارہی تھیں اور اس وقت کے آکسفورڈ یونین کے صدر، ولیم والڈیگریو جوکہ صحن میں ملکہ کے ساتھ موجود تھے لیکن پھر بھی ملکہ نے اپنی چھتری خود پکڑی ہوئی تھی‘۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت آج بذریعہ سڑک بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے آکسفورڈ یونین کے صدر سے اس واقعہ کی وجہ پوچھی تو اُنہوں نے کہا کہ ملکہ ہمیشہ اپنی چھتری خود پکڑنے پر اصرار کرتی ہیں کیونکہ اگر کوئی اور ان کی چھتری تھامے تو بارش کی کچھ بوندیں ان کی گردن پر آتی ہیں‘۔

یہ تحریر ملکہ برطانیہ کے انتقال کے کچھ مہینوں بعد سامنے آئی ہے، ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.