بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارتی ٹیم میں نیا کپتان لانے میں کوئی حرج نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال پر روی شاستری نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
روی شاسترتی نے کہا کہ اتنی زیادہ کرکٹ ہونے کے باعث ایک کھلاڑی کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر روہیت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلے ہی کپتانی کر رہا ہے تو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیا کپتان بنانے میں کوئی حرج نہیں اگر اس کا نام ہاردک پانڈیا ہے۔
روی شاستری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ نہیں بھیجا گیا ہے۔
Comments are closed.