جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے، اس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، ناکامی ان کا مقدر ہے، پنڈی ایک پرامن شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو توہین مسجد نبوی واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی فائر بال سے کھیل رہی ہے، ان کی خواہش خبر نہیں بن سکتی، جتنا سیاسی گند بڑھ گیا ہے 15 روز میں صاف ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.