جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ کر 9 سالہ طالبہ نے ہم جماعت کی جان بچالی

امریکا میں ایک 9 سالہ طالبہ کی حاضری دماغی نے گلے میں کھانا پھنس جانے والے ساتھی طالبہ کی جان بچالی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایزی کولیئر نامی اس طالبہ نے طبی امداد کی مشق ’ہیملک‘ کے ذریعے اپنی کلاس فیلو کی جان بچائی۔ 

امریکی ریاست وسکونسن کے ایک ایلیمنٹری اسکول کی طالبہ کے ساتھ اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال پیش آئی جب وہ کھانا کھارہی تھی۔ 

اس حوالے سے ایزی کولیئر نے بتایا کہ اسکول میں لنچ ٹائم کے دوران ان کی ایک ساتھی کا کھانا کھاتے ہوئے گلے میں پھندا لگا جس کے باعث اس کی سانس رکنے لگی۔ 

اس نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا کہ وہ اپنا گلا پکڑے ہوئے تو میں فوری اس کے پاس پہنچی اور اس کی جان بچانے کی کوشش کی۔ 

کلاس ٹیچر سمانتھا بریڈشا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ میں نے دیکھا ایزی نے اس متاثرہ بچی کے پیٹے پر اپنے ہاتھ باندھے اور ہیملک کی مشق شروع کردی جس کے ساتھ ہی بچی کی سانس بحال ہوگئی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کسی بھی طالب علم کو اتنی تیزی کے ساتھ اس طرح کے کسی واقعے پر فوری ردِ عمل دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ 

دوسری جانب جب ایزی کولیئر سے پوچھا گیا کہ انہیں طبی امداد کا کیسے علم ہوا تو اس نے بتایا کہ اس نے دو سال قبل یوٹیوب پر ویڈیو کی مدد سے یہ سیکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.