بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاقت جتوئی نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، سیف اللّٰہ ابڑو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا ہے کہ میرے خلاف ہونے والی سازش کے پیچھے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تھی، لیاقت جتوئی نے اب تک میرے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ شہریار شر اور اسلم ابڑو سینٹ الیکشن میں ظاہر نا ہوتے تو ہمیں زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے ذاتی عناد نہیں، پی ٹی آئی کے ناراض عہدیداران سے کہتا ہوں آئیں مل کر آگے بڑھیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما لیاقت جتوئی سے میری ایک بھی ملاقات نہیں اور انہوں نے اب تک میرے نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الزام کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بھی لیاقت جتوئی کو نوٹس بھیجا ہے، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما کے پاس پیسوں سے ٹکٹ خریدنے کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فوکس تھا کہ اندرون سے نمائندگی ہو تاکہ مسائل حل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا دعویٰ تھا کہ وہ تمام 11سیٹیں جیتیں گے، ہم شکر گزار ہیں کہ ہم نے سندھ سے 4 سیٹیں جیتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.