
ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نظام سنبھالتے ہی بڑے پیمانے پر ملازمین کو برطرف کردیا۔
اب ایلون مسک کی ایک ٹوئٹ کے باعث خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے برطرف کئے گئے ملازمین کو واپس جاب پر رکھ لیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دو افراد کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ان کا ٹوئٹر کے دفتر میں خیر مقدم کیا۔
ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ ’ جب میں غلط ہوں تو یہ تسلیم کرنا اہم ہے اور انہیں برطرف کرنا واقعی میری سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک تھی‘
ایلون مسک اس ٹوئٹ کے بعد اگر آپ ایسا سمجھ رہے ہیں کہ انہیں واقعی اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ برطرف ملازمین کو واپس رکھ رہے ہیں تو آپ غلطی پر ہیں کیوں کہ یہ ایک تنقیدی ٹوئٹ ہے۔
اس تصویر میں نظر آنے والے افراد پرینکرز (pranksters) ہیں، اس ٹوئٹ کے ذریعے وہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دے رہے ہیں۔ یہ ایلون کا طنز و تنقید کرنے کا منفرد اور رویتی انداز ہے۔
Comments are closed.