بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

کرکٹ میچ سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے سائیکل چلائی

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے کپتان نے کیوی کپتان کے ساتھ سائیکل چلائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلنگٹن میں اس سائیکل کو کروکوڈائل بائیک کا نام دیا گیا ہے جو دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ساتھ چلائی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 نومبر سے 30 نومبر کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

دورہ نیوزی لینڈ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ نہیں بھیجا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.