بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو-ایک سے جیت لی

آئرلینڈ ویمن ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔

آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 18.5 اوورز میں 133 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی جویریہ خان نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جو ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریر کی 10ویں نصف سنچری تھی۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 167رنز بنائے۔ ایمی ہنٹر 40 اور گیبی لوئس 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.