گلیوں گلیوں گھوم کر، سڑکوں کی چھان مار کر تھک ہار کے ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی، ایک کتا سستانے سڑک کنارے بیٹھ گیا۔
نیند کی آغوش میں گم اس بے خبر کتے کو کیا معلوم تھا کہ اس اچانک اس کی نیند کا دشمن، اسے جگانے کے لیے ایک گینڈا چڑیا گھر سے بھاگ کر آجائے گا اور اس سے سوال کرے گا کہ ’یہ کوئی سونے کی جگہ ہے؟‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گینڈا بھاگتا ہوا سیدھا ایک کتے کے پاس آتا ہے، جو سڑک کنارے سو رہا ہوتا ہے۔
گینڈا اس کے قریب آتا ہے اور جگاتا ہے، اچانک گہری نیند سے یوں جاگنے پر کتا بھی دہل جاتا ہے اور چیختا چلّاتا بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔
اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس آفیسر نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک 48.8 ہزار بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ 250 سے زائد بار ری شیئر اور 2 ہزار سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔
جبکہ کئی صارفین اس پر دلچسپ تبصرے دے رہے ہیں اور حقیقت میں کوئی اس طرح کسی کو جگائے تو کیسا محسوس ہوگا اس پر غور کر رہے ہیں۔
جبکہ کچھ صارفین کو اس بات میں زیادہ دلچسپی ہے کہ سڑک پر گینڈا کہاں سے آیا اس کو تو کسی جنگل یا پھر چڑیا گھر میں ہونا چاہیئے۔
Comments are closed.