جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

صنعتوں کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ صنعتوں اور تجارتی مراکز کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک دشمن فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کے وزرا اپنی نااہلی کی سزا تاجروں اور صنعتکاروں کونہ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.