ترک ورلڈ یوتھ کونسل کے صدر اور مصنف رمضان ائزول بھی آج میلبرن میں 1992ء کی تاریخ کو دہراتا ہوا دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
رمضان ائزول نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے 1 تصویر 1992ء کے ورلڈ کپ کی ہے اور دوسری تصویر 2022ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ہے۔
پہلی تصویر میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمز کے سابق کپتانوں عمران خان اور گراہم ایلن گوچ کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں ٹیمز کے موجودہ کپتانوں بابراعظم اور جوز بٹلر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو 1992ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد اسی حریف ٹیم کے ساتھ اور اسی مقام پر 30 سال بعد دہرائے گی۔
اُنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 2022ء میں ہمارا برادر ملک پاکستان ان شاء اللّٰہ دوبارہ فائنل جیت کر چیمپئن بنے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے سفر نے ہر کسی کو 30 سال پہلے ہونے والے 1992ء کے ورلڈ کپ کی یاد دلا دی ہے۔
آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.