ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

سچن ٹنڈولکر سمجھدار تھا ویریندر سہواگ نہیں، سارو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں زیادہ مزہ آتا تھا، اسی نے مجھے بہتر کھلاڑی بھی بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس میں بات کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ویریندر سہواگ سے زیادہ سچن ٹنڈولکر سمجھ دار تھے، اس نے میرا کھیل بہتر کرنے اور مجھے اٹھانے میں مدد کی۔

سارو گنگولی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو میں نے بہت قریب سے دیکھا ہے، وہ بہت خاص انسان ہے۔

بھارتی صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ وزیراعظم کے ٹوئٹ سے کیا دباؤ بڑھتا ہے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت یا پھر ٹیم کی قیادت میں سے ایک کو پسند کرنے سے متعلق سوال پر سارو گنگولی نے کہا کہ وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ سارو گنگولی ماضی میں سچن ٹنڈولکر اور ویریندر سہواگ دونوں کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر بیٹنگ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.