کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام نے لاہور کے لاری اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کی شناخت ولایت خان اور عبدالملک عرف عزت اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، موبائل فونز، ویڈیوز اور اقلیتی رہنماؤں کی فہرست برآمد ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کا مذہبی اسکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنے کا ہدف تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.