جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

رانا ثناء اللّٰہ دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ روٹین کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئے ہیں۔

بعد ازاں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ رو بہ صحت ہوں، انشاء اللّٰہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے، کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہو چکی ہے۔

اسی سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ معمول کے طبی معائنے کیلئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں، 18 سال قبل 2004 میں رانا ثناء کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا، ایک چھوٹا سا لیکن ضروری پروسیجر اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا جس کے بعد سے وہ روبہ صحت ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کل انشاء اللّٰہ اسپتال سے گھر آجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.