جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 5 روپے 13پیسے سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف صارفین کو نومبر کے بجلی بلوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

نیپرا اعلامیے اور نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے صارفین کیلئے ستمبر کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اعلامیے  کے مطابق زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.