ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

محکمہ تعلیم سندھ کا ڈی جے کالج میں مزید داخلے دینے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے دیارام جیٹھامل (ڈی جے) سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کراچی میں مزید داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پری انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے میرٹ کو 51 فیصد مارکس تک کم کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈی جے کالج میں داخلوں کے لیے میرٹ 519 مارکس سے کم کرکے 468 مارکس کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال ڈی جے کالج میں گزشتہ برس کے مقابلے میں کم داخلے دیے گئے تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ڈی جے کالج میں کمپیوٹر سائنس فیکلٹی کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.