ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

ایوانِ صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.