ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

ایک سے زائد بار کورونا کے شکار افراد میں صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، امریکی ماہرین

امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ایک سے زیادہ بار کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد میں ایک بار کورونا کا شکار افراد کے مقابلے میں صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ری۔انفیکشن کے شکار افراد زیادہ خطرے میں آجاتے ہیں۔

امریکی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد میں قبل از وقت موت کا امکان دو گنا ہو جاتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے دوسری بار شکار افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات تین گنا ہو جاتے ہیں۔ 

جبکہ کورونا ری۔انفیکٹڈ افراد میں دل اور پھیپڑوں کے مسائل تین گنا سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.