جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

سوئس کمپنی نے ایک میل سے زیادہ لمبی ٹرین بنا ڈالی

دنیا کی سب لمبی ٹرین سوئٹزرلینڈ میں تیار کی گئی ہے، جسے ملک میں ریلوے کی 175ویں سالگرہ کے موقع پر چلایا جائے۔

ایک سوئس ریلوے کمپنی کی تیار کردہ اس کی لمبائی ایک اعشاریہ دو میل ہے اور یہ کسی طویل الجثہ سانپ کی مانند سوئٹزر لینڈ کے مشہور پہاڑی سلسلے الپس سے گزرتی ہے۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریلویز کو انجینئرنگ کا شاہکار نمونہ مانا جاتا ہے، لیکن یہ اتنی خطرناک جگہ ہے کہ اسے اتنی لمبی ٹرین کو چلانے کے لیے کسی طور پر بھی بہتر مقام قرار نہیں دیا جاسکتا اور ایسی جگہ پر دنیا کی ریکارڈ لمبی مسافر ٹرین کو چلانا غیر معمولی بات ہے۔

تاہم سوئس ریلوے کمپنی رہٹیسشے بان ریلویز کا یہ دہرا کارنامہ ہے، کیونکہ الپائن پہاڑی گزرگاہ خود کسی چیلنج سے کم نہیں، ایسے میں خطرناک موڑ والی اس ریلوے لائن پر اسپیڈ کا اتار چڑھاؤ صورتحال کو مزید مشکل بنا دیتا ہے۔

جبکہ اس ریلوے لائن کی چوڑائی بہت ہی کم یعنی صرف ایک میٹر ہے جبکہ عمومی طور پر ریلوے لائن کی اسٹینڈرڈ چوڑائی 1 اعشاریہ 435 میٹرز ہوتی ہے۔ 

البتہ 25 کیپری کورن الیکٹرک ٹرین (جس میں مجموعی طور پر 100 پیسنجر کارز ہیں) نے یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج البولا لائن پریڈا سے الوینیو واقع مشرقی سوئٹزر لینڈ تک اپنا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور ہر چیز درست رہی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.