بھارت کی ریاست اڑیسہ کے جنگل میں 24 ہاتھی دیسی شراب پی کر گھنٹوں سوتے رہے۔
قریبی گاؤں کے لوگ جب جنگل میں شراب بنانے گئے تو انہوں نے دیکھا کہ ہاتھیوں کا ایک جھنڈ گہری نیند سو رہا ہے۔
شلیپاڈا جنگل میں گاؤں والوں نے دیکھا کہ 24 ہاتھی سو رہے ہیں، ان کے قریب ہی وہ مرتبان تھے جس میں پانی بھر کر نشہ آور پھولوں کا عرق نکالنے کے لیے ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کو دیسی شراب میں استعمال کیا جاسکے۔
دیہاتیوں نے کہا کہ ہم صبح 6 بجے جنگل گئے تو دیکھا کہ تمام مرتبان ٹوٹے ہوئے تھے اور ان میں موجود پانی غائب تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ ساتھ ہی ہاتھی سوئے پڑے ہیں، تو ہم سمجھ گئے انہوں نے نشہ آور پانی پی لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دیسی شراب مکمل طور پر تیار بھی نہیں ہوئی تھی، ہم نے ہاتھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں اٹھے، اس لیے محکمہ جنگلات کو آگاہ کر دیا۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھیوں کو جگانے کے لیے ڈھول پیٹے، جاگنے کے بعد ہاتھی جنگل میں چلے گئے۔
محکمہ جنگلات کے افسر نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہاتھی واقعی وہ نشہ آور عرق پی کر مدہوش ہوئے تھے یا نہیں، ہوسکتا ہے وہ بس ویسے ہی سو رہے ہوں۔
Comments are closed.