جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

نادرا ٹرانسجینڈرز مرد، عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ وفاقی شرعی عدالت

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے نادرا کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی؟

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران نادرا کے وکیل نے جواب کے لیے تیاری کا وقت مانگ لیا۔

عدالت نے کہا کہ اتنے دنوں بعد سماعت پر بھی آپ نے بنیادی نکتے پر تیاری نہیں کی، عدالت کو وضاحت دیں کہ نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کر رہا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کر لیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ٹرانسجینڈر قانون سے اب تک کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ جبکہ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر کی تعریف پر شناختی کارڈ بنانے کے طریقہ کار پر 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.