پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی شکست کی وجہ بتا دی۔
پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹاس جیتنے کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ٹاپ کلاس بولنگ کی، پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین پرفارم کیا۔
معین خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ولیمسن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو میچ میں دوبارہ واپس لائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے اگلے ورلڈ کپ میں عماد وسیم یہاں بیٹھا نظر آرہا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان نے تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس پرفارمنس دکھائی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کی۔
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بولنگ نے مایوس نہیں کیا، پاکستان کی بہت اعلیٰ پرفارمنس تھی، بابر اور رضوان کو کریڈٹ دوں گا جس طرح انہوں نے کھیلا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اور رضوان ٹوٹل کے چیمپئن ہیں، پاکستان کی جیت کی بہت خوشی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.