جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

شاہین شاہ آفریدی کی تنقید کرنے والوں کو جیت کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے تنقید کی فکر نہیں ہے بلکہ میں تنقید کرنے والوں کو بھی جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی سے میلبرن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ دونوں اچھی کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’فائنل میں جو بھی مدمقابل ہو، امید ہے کہ فائنل ہم جیتیں گے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے تنقید کی فکر نہیں ہے جو لوگ تنقید کر رہے ہیں یہ ان کی جاب ہے، میں اُنہیں بھی جیت کی مبارکباد دوں گا اور کہوں گا کہ وہ اس خوشگوار لمحے سے لطف اندوز ہوں‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ’مجھے یقین تھا کہ ایک چانس ملے گا، بہت دفعہ اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود بھی شکست کا سامنا رہا کیونکہ نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے‘۔

بابر اعظم نے کہا کہ یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔

اُنہوں نے کہا کہ’جیت کا کریڈٹ مجھے نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کے لیے پرامید تھے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر کے لیے دوبارہ کھیل کے میدان میں اچھی کارکردگی دِکھانا آسان نہیں ہوتا‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’3 ماہ میں انجری کے بعد سو فیصد دے رہا ہوں، کرکٹ پوری ٹیم کا کھیل ہوتا ہے اور فائنل تک رسائی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے سر ہے۔

 فاسٹ بولر نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر پوری قوم کو مبارکباد بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.