آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم مرکزی دروازے سے ہوٹل نہ آئی، قومی ٹیم کے پلیئرز بیسمنٹ کے راستے ہوٹل واپس پہنچے، جس کے بعد قومی ٹیم سے ملنے کے خواہشمند فینز کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
بعدازاں پاکستانی کھلاڑیوں کے منتظر فینز کو سیلفیوں کا موقع مل گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، شان مسعود نے فینز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پاکستان فینز نے ہوٹل کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جبکہ سڈنی کی سڑکوں پر بھی پاکستانی فینز نے بھرپور جشن منایا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Comments are closed.