امریکی ریاست فلوریڈا کے گھر سے چور ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 19 فرنچ بل ڈاگ کتے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے بیڈروم کا شیشہ توڑا اور گھر میں گھس کر کتے چرا لیے۔
یہ واردات جمعہ کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوئی جب اس مکان کے رہائشی افراد گھر میں نہ تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان سلور رنگ کی گاڑی میں تھے، یہ تمام معلومات پورٹ سینٹ لوئس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر دیں۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق فرنچ بل ڈاگ چوری ہونے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا میں فرنچ بل ڈاگ بہت پسند کیے جاتے ہیں جن کی مالیت ڈیڑھ ہزار سے ساڑھے 4 ہزار ڈالر کے درمیان ہوتی ہے۔
Comments are closed.