جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

کوہلی! سیمی فائنل میچ کے لیے چھٹی لے لو، کیون پیٹرسن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے ۔

انگلش ٹیم کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹر سےمیچ سے پہلے درخواست کردی کہ وہ میچ والے دن چھٹی کرلیں۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر کیون پیٹرسن نے لکھاکہ آپ جانتے ہیں مجھے آپ سے محبت ہے مگر صرف جمعرات کو ’چِل‘ کریں برائے مہربانی۔

کیون پیٹرسن نے ویرات کوہلی کی پوسٹ پر مزید لکھاکہ برائے مہربانی آپ جمعرات کو آف لے لیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں میں شیڈول ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.