جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

حافظ آباد: ماں کی 2 معصوم بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

حافظ آباد میں مبینہ طور پر ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کر دیا اور خودکشی کی کوشش میں خود کو زخمی کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون گوجرانوالہ میں اپنے سسرالیوں سے جھگڑ کر مدھریانوالہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔

خاتون نے میکے میں اپنے 2 معصوم بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا، جہاں ایک 17 سالہ لڑکے نے اپنی والدہ کو قتل کردیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

زخمی خاتون کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے 1 بچے کی عمر ڈھائی سال جبکہ دوسرے کی عمر 1 سال ہے۔

تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کو دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.