جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کینسر، کیموتھراپی والے مریضوں کو ویکسین نہیں لگائی جاسکتی، سربراہ ڈاؤ اوجھا لیب

سربراہ ڈاؤ اوجھا لیب ڈاکٹر سعید خان نے کہا ہے کہ کینسر اور کیموتھراپی والے مریضوں کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جاسکتی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے قبل معمر افراد اپنا بلڈ پریشر نارمل رکھیں۔

انھوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض شوگر کنٹرول کرکے ویکسین لگوانے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینسر اور کیموتھراپی والے مریضوں کو ویکسین نہیں لگائی جاسکتی۔

ڈاکٹر سعید خان نے یہ بھی مشورہ دیا کہ کسی بھی قسم کی الرجی میں مبتلا افراد ویکسین لگانے سے قبل معالج سے رجوع کریں۔

انھوں نے کہا کہ خون کے امراض میں مبتلا افراد کو ویکسین نہیں لگائی جاسکتی۔

سربراہ ڈاؤ اوجھا لیب کا کہنا تھا کہ دودھ پلانےوالی مائیں اور حاملہ خواتین بھی ویکسین نہیں لگوا سکتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.