بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیرجمہوری تھا، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رویے کو غیر جمہوری قرار دے دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد خود سامنے آنے سے متعلق بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، لیکن سب کے اسرار پر آیا اور اعلان کیا۔

پی پی سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں پارلیمان سے استعفوں کے معاملے پر اختلافات کی بلی تھیلے سے باہر آگئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں اور پیپلز پارٹی مخالف تھی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے یہ بھی کہہ دیا کہ پیپلز پارٹی جہموریت جمہوریت کہتے تھکتی نہیں، پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، پی ڈی ایم جواب کا انتظار کرے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم اتحاد ابھی قائم ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی جانب سے مہلت مانگنے پر لانگ مارچ ملتوی کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.