بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کابینہ کا مالیاتی شیئر میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار

سندھ کابینہ نے مالیاتی شیئر میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کےدوران 80 ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی۔

سندھ کابینہ نے دائودی بوہرہ برادری کو قبرستان کیلئے اراضی دینے کی منظوری دیدی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے این ایف سی کی مد میں سندھ کےمالیاتی شیئر سے کٹوتی کی۔ سندھ کابینہ نے مالیاتی شیئر میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاق سےقابل تقسیم محاصل سے فنڈز کم ملنے پر سندھ کے مالیاتی امور متاثر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.