بجلی صارفین پر مزید 1060 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا منصوبہ تیار ہوگیا، پلان کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین پر1 ہزار 60 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا پلان گردشی قرض میں اضافہ ختم کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مالی سال 23-2022 تک گردشی قرض میں اضافہ صفر ہوجائے گا۔
مجوزہ پلان کے تحت سوا 2 برس میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 60 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز ہے، رواں مالی سال بجلی منہگی کرکے 40 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔
پلان کے تحت مالی سال 22-2021 میں بجلی منہگی کرکے 458 ارب روپے صارفین سے ملیں گے جبکہ 23-2022 میں صارفین پر مزید 562 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔
مجوزہ پلان کے تحت آزاد کشمیر حکومت کو دی جانے والی بجلی سے 96 ارب اضافی آئیں گے جبکہ بجلی وصولیوں میں بہتری سے 204 ارب روپے اضافی آئیں گے۔
پلان کے تحت بجلی نقصانات میں کمی سے 130 ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ کے-الیکٹرک سے 303 ارب روپے ملیں گے۔
مجوزہ پلان کے تحت پاور سیکٹر کو 378 ارب روپے کی اضافی سبسڈی کو وفاقی بجٹ کاحصہ بنایا جائے گا جبکہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کے 68 ارب روپے سرکاری قرض میں منتقل ہوجائیں گے۔
پلان کے تحت اگر اقدامات نہ کیے گئے تو سوا دو برس میں گردشی قرض مزید 2 ہزار 565 ارب روپے بڑھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی منظور ہونے والے مجوزہ پلان کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
Comments are closed.