بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یاسمین راشد کو سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپ دی گئی

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے فون کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

توصیف احمد کے بھتیجے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو توصیف احمد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ توصیف احمد کے علاج کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مقامی اسپتال میں زیر علاج قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر توصیف احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ ماضی کے ٹیسٹ آف اسپنر اور بنگلور کے ہیرو توصیف احمد کو اتوار کی شب لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

توصیف احمد نے پاکستان کی جانب سے 34 ٹیسٹ اور 70 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ دو سال پہلے کراچی میں ان کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.