اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پاک بھارت میچ ہے، گھر کا کوئی کام نہیں کرنا: فاطمہ ثناء

گھر کے کاموں میں حیلے بہانے کرنے والی قومی ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کو آج بھی گھر کے کام نہ کرنے کی وجہ مل گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ جب پاکستان بھارت کا میچ ہو تو ٹی وی اسکرین کے سامنے سب کو بٹھا کر میچ دیکھنے میں مگن ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہمیشہ سے ہائی وولٹیج میچ ہوتا ہے، پوری قوم کی نظریں اس میچ پر جمی ہوتی ہیں۔

ویمن فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیاء کپ کے آخری میچ میں بھی سرخرو ہوا تھا اور 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بھارت کو شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے منتظر فینز کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، میلبرن میں بارش کے امکانات مزید کم ہونے کے بعد اب مکمل میچ کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعتماد پلیئرز کا حوصلہ بڑھائے گا، آج کے میچ میں یقیناً فتح حاصل ہو گی۔

فاطمہ ثناء نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.