سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سے زیادہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے، گرین شرٹس کا کوئی بھی بولر کچھ بھی کرسکتا ہے۔
جیو نیوز پر آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل پاک بھارت ٹاکرے کے دوران کپل دیو اور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے گفتگو کی۔
کپل دیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے، وہی ٹیم کامیاب ہوتی ہے جو پریشر انجوائے کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کے لیے پچ اور موسم کا ابھی سے کہنا بہت مشکل ہے، یہ سچ ہے کہ ہم سے زیادہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے، پاکستان کا کوئی بھی بولر کچھ بھی کرسکتا ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کا واحد بولر ہے، جو پاور پلے کی اچھی بولنگ کرتا ہے، جس کے سامنے بیٹسمین اپنی وکٹ بچانے میں لگا رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹر سوریا کمار 63 ڈگری پر بیٹگ کرتے ہیں، انہیں آؤٹ کرسکتے ہیں لیکن رنز بنانے سے نہیں روک سکتے۔
Comments are closed.