اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پاکستان ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کیوں نہیں کھیلے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کی میزبانی سے ہٹنے کے لئے بالکل تیار نہیں، بھارت آئے نہ آئے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے، نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ ہوا تو پاکستان ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنے کا معاملہ اندرونی ہے، بھارت پاکستان نہیں آتا نہ آئے، ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا۔

ایشیاء کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بھارت کا بیان سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے نہ آنے پر ایشیا کپ کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان آنے پر رضامند ٹیموں کے ساتھ ہی ایشیا کپ کرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا ایسا ممکن نہیں کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو اور پاکستان ٹیم شرکت کے لئے جائے کیونکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے 3 سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔

پی سی بی نے ہر پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے اے سی سی اور رکن ممالک کو دوبارہ خط لکھے گا، جس کے ذریعے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

اے سی سی کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کا بیان دیا تھا، جے شاہ نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.