ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

پاکستان جونیئر لیگ میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ کا خیال رکھنا ہوگا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ کا اب خیال رکھنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد پر پی سی بی تعریف کا مستحق ہے، لیگ میں اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں مینٹور کے حیثیت سے اپنے رول سے خوب لطف اندوز ہوا، مستقبل کے اسٹارز کے لیے مزید کام کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو اب کوالٹی کوچنگ اور رہنمائی مہیا کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان جونیئر لیگ میں مردان واریئرز کے مینٹور تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور رائلز نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا ٹائٹل جیتا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں بہاولپور رائلز نے گوادر شارکس کو 85 رنز سے شکست دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.