اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس سے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کارروائیوں کے دوران منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئین بھرے 101 کیپسول برآمد کرلیے۔ 

علاوہ ازیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر خاتون کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 10 گرام آئس برآمد کی گئی۔ 

گجرات کی رہائشی مسافر خاتون بحرین جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.