اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

میلبرن میں بھارت کا پاکستان کے مقابلے میں ریکارڈ اچھا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل میلبرن میں شیڈول ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ماضی میں انٹرنیشنل میچز کھیل بھی چکی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبرن میں اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی۔

سال 2010ء میں کھیلے گئے اس میچ کے بہترین کھلاڑی شان ٹیٹ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھی ہیں۔

دوسری جانب میلبرن میں بھارتی ٹیم نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں 2 میں اسے کامیابی اور 1 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں کل پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بارش کی انٹری متوقع ہے، میلبرن میں گزشتہ رات بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔

علاوہ ازیں اتوار کے میچ سے متعلق دونوں ٹیموں کی  بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کو بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.