جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بھارت: لال قلعے پر پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی کے لال قلعے پر کسانوں کی جانب سے پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

بھارتی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا تھا لیکن انہیں کسانوں کو روکنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔

زرعی قوانین پر مودی سرکار کے خلاف 2 ماہ سے احتجاج کرنے والے کسان مظاہرین بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے دوران دارالحکومت دہلی میں داخل ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.