جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

بہاولپور رائلز نے پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ٹائٹل جیت لیا

بہاولپور رائلز نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں بہاولپور رائلز نے گوادر شارکس کو 85 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سے بہت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

گوادر شارکس نے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا۔

بہاولپور رائلز نے 7 اعشاریہ 4 اوورز میں پہلی وکٹ پر 95 رنز کی شراکت قائم کی، باسط علی 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر میچ کے ٹاپ اسکورر شاویز عرفان کی گری جو 32 گیندوں پر 79 رنز کی باری کھیل کے میدان چھوڑ گئے۔

بہاولپور کے تیسرے اور آخری آؤٹ ہونے والے بیٹر طیب عارف تھے، جنہوں نے 34 گیندوں پر 56رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یوں بہاولپور نے 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 225 رنز کا بڑا ٹارگٹ سیٹ کیا۔

گوادر شارکس 226 رنز کے تعاقب میں کپتان شامل حسین کے67 رنز کے باوجود 15 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شاویز عرفان کو میچ میں بہترین اننگز کھیلنے اور 2 کیچ پکڑنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.