بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قبائلی علاقوں پر زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے، افراسیاب خٹک

سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں پر زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔

پشاور میں قبائلی سیمینار سے خطاب میں افراسیاب خٹک نے مطالبہ کیا کہ قبائلی تنازعات کے حل میں مقامی عمائدین کو ساتھ بٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں اراضی تنازعات سیاسی مسئلہ ہے، لینڈ سیٹلمنٹ پارلیمانی پارٹیوں کے ذریعے کیا جائے۔

افراسیاب خٹک نے مزید کہا کہ قبائلی برابر کے شہری ہیں، انہیں ان کا حق نہیں دیا جارہا، قبائلی اضلاع میں اصلاحات پر عمل درآمد کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.