چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت دے دی۔
اعظم سواتی جن کمیٹیوں کے ممبر ہیں ان کے چیئرمین پروڈکشن آرڈر جاری کرسکیں گے۔
سینیٹر اعظم سواتی 5 مختلف کمیٹیوں کے رکن ہیں، سینیٹ کے رولز 84 ون کے تحت اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر سے متعلق احکامات آج صبح جاری کیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.