ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

پرویز الہیٰ نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم سے سنگین مذاق ہے، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.