جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

عمران خان نے عوام کو بدتمیزی اور گالیوں کا پروجیکٹ دیا، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عوام کو بدتمیزی اور گالیوں کا پروجیکٹ دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کل دوسروں کو چور کہنے والا آج خود چور ثابت ہوچکا، ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو عمران خان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا سربراہ عمران خان نے ہی لگایا تھا، چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے قابل شخص کہا تھا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اداروں اور عدالت کے فیصلوں پر ملک میں تباہی کرنے کا ردعمل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نااہل تھے، کٹھ پتلی تھے، ان کے ہاتھ کچھ نہیں تھا، وہ ہمشیہ تکبر اور غرور میں رہتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے ذہن کے لوگ ہی تحریک انصاف میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے اراکین پر قتل کے مقدمے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پیپلز پارٹی نے عمران خان کو شکست دی، دیکھتے ہیں شاہ محمود قریشی کے خواب کی تعبیر ہوتی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں میں دے دیا، صوبے میں پی ٹی آئی نے امن و امان کی صورتحال تباہ کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 10 سال پی ٹی آئی حکومت کو ہوچکے، اب وہاں لوگ امن کے لیے باہر نکلے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.