وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اتحادیوں کو اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قابو کراتے تھے، شہباز شریف اپنے اتحادیوں سے معاملات خود طے کرتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں میں سے کسی کے بھی حکومت سے نکلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ان کے رویے کی وجہ سے ان سے نالاں تھے، جب کہ ہمارے اتحادیوں کو کوئی مسئلہ ہو تو شہباز شریف خود اس سے بات کرتے ہیں۔
Comments are closed.