جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 7 سے 11 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 18 نومبر تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 21 سے 23 نومبر تک فائل کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 28 نومبر تک سنایا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی 30 نومبر تک واپس لیے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان یکم دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.